خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے
مُختصر وقت میں یہ بات ہو سکتی نہیں
درد اتنے ہیں خُلاصے میں نہیں آئیں گے
اُس کی کُچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو
ہم کسی اور دِلاسے میں نہیں آئیں گے
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت چاہی
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں