نرم و مُلائم خوبصورت چہرہ - میری دُنیا

نرم و مُلائم خوبصورت چہرہ

نرم و مُلائم خوبصورت چہرہ

نرم و مُلائم خوبصورت چہرہ

یونان سمیت کئی مُمالک    میں صدیوں سے چہرے کی دیکھ بھال اور اس میں نکھار پیدہ کرنے کے لیےدہی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔خاص طور پر خواتین اپنی جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے دہی کا استمعال کرتی ہیں۔کیونکہ اس میں موجود چکنائی نہ صرف جلد کوقُدرتی طور پر غذایّت بخشتی ہےبلکہ موسم سرما میں،خشک بے رونق اورکُھردری جلد کو نم و ملائم اور ترو تازہ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔دہی میں موجود ہلکا ایسڈجلد کو قُدرتی طور پر بلیچ کرتا ہے۔دہی بہت سے طریقوں سے جلد کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ قُدرتی طور پرجلد کی گہرایئ تک صفایئ کرتی ہے۔داغ دھبوں کو ختم کرتی ہے۔چھائیوں کو ہلکا کرتی ہے اور رنگت کو نکھارتی ہے۔اگر دہی کو جلد پر دس منٹ تک لگا کر رکھا جاے تویہ جلد کی قُدرتی نمی کو بحال کر دیتی ہے۔اور جلد کو نرم و ملائم کر دیتی ہے۔اس کے علاوہ بھی دہی کے بیشُمار فوائید ہیں۔دہی  کو جلد کے لیے استعمال کرنے کے طریقے درج زذیل ہیں۔

باڈی اسکرب

سردیوں کے موسم میںجلد کی خشکی دور کرنے اور اسے ترو تازہ رکھنے کے لیےیہ اسکرب نہایت مُفید ہے۔

ایک پیالہ دہی لیں اور اس میںایک چائے کا چمچ شکر،ہلدی،اور ایلوویرا جیل شامل کریں۔ہلدی ہر قسم کے جراثیم کے لیےاینٹی سیپٹک کا کام کرتی ہے شکر جلد کو رگڑنےاور مُردہ کھال اُتارنےمیں مدد دیتی ہے۔جبکہ ایلو ویرا جلد کو شگُفتہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔آپ سکرب کے لیے دہی میں جو کا آٹا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

دہی سے بنا باڈی پیک 

اس قدرتی اور فرحت بخش ماسک کوتیار کرکےکدوکش گاجریاگاجر کا جوس زعفران اور شہد کودہی میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ااب اس باڈی ماسک کو نہانے سے پہلے آہستگی سےاپنے جسم پر لگائیں اور خشک ہونےپر شاور لے لیں قدرتی اجزا سے بنایہماسک جلد کو حیرت انگیز طور پرنرم و ملائم اور چمک دار بنا دے گا۔

2۔مُلتانی مٹی کا مکسچر لیں اور اس میں دہی اور عرقِ گُلاب شامل کر کے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔اب اس پیسٹ کو پہلے تمام جسم خاص کرکے بازووں ،ٹانگوں اور پیٹ پر استعمال کریں۔ٹا نگوں اور کُہنیوں پر بھی اسکا مساج کرسکتے ہیں اس کے استعمال سے سیاہ رنگ ہلکا ہو جاے گا اور جلد کا کُھردرا پن دور ہوجاے گا۔۔

دہی رنگت نکھارنے کےلیے:

ایک چمچ دہی میں ایک چمچ شہد کو مکس کریںاور اسے پورے چہرے اور گردن پر لگا لیں بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

2۔ ایک پھینتے ہوئے انڈے کو دہی میں شامل کر لیں اور اچھی طرح پھینٹ کر مکس کرلیںاس میں دو چمچ جو کا آٹا شامل کرکے اچھی طرح یک جان کرلیں۔اب اس مکسچر کو پورے چہرے پر لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں رنگت ایک دم گُلاب کی طرح چمک جائے گی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Archive Pages Design$type=blogging$count=7

پیج